یونان میں لیبر یونینز ٹیکسوں میں اضافے، تنخواہوں میں کمی اور مزدور مخالف حکومتی اقدامات پر سراپا احتجاج ہیں۔
ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مزدور یونینز نے لیبر اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے متعارف کیے جانے والے حالیہ اصلاحات کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ یونان میں لیبر یونینز ٹیکسوں میں اضافے، تنخواہوں میں کمی اور مزدور مخالف حکومتی اقدامات پر سراپا احتجاج ہیں۔