امریکی صدر براک اوباما نے ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم الیکسس تسیپراس سے دو طرفہ امور پر ملاقات کی ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کی آمد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ایتھنز: (دنیا نیوز) صدر اوباما اور الیکسس تسیپراس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے اور معیشت کی دوبارہ مضبوطی کے لیے یونان کی امداد جاری رکھی جائے گی۔ صدر اوباما نے الیکسس تسیپراس کے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ اس سے پہلے ہزاروں شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جبکہ چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔