گورنر قرہ باغ نے افغان میڈیا کو بتایا کہ جارجی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، نیٹو افواج نے فائرنگ کو حملہ تصور کیا اور طیاروں سے بمباری کر دی۔
کابل: (دنیا نیوز) نیٹو کے طیاروں نے افغان دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب پر بمباری کر دی، حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ گورنر قرہ باغ نے افغان میڈیا کو بتایا کہ جارجی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، نیٹو افواج نے فائرنگ کو حملہ تصور کیا اور طیاروں سے بمباری کر دی۔ افغان میڈیا کے مطابق نیٹو افواج قرہ باغ کے نواحی گاؤں میں طیاروں سے حملہ گزشتہ رات کیا تھا۔