افغان صوبے نورستان میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 55 شدت پسند ہلاک

Published On 09 Sep 2017 07:34 PM 

فضائی حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ، کارروائی گزشتہ روز ہوئی، ترجمان طالبان کی تردید۔

کابل: (دنیا نیوز) افغان میڈیا کے مطابق نورستان میں فورسز نے بڑی کارروائی کی ہے جس میں دو کمانڈرز سمیت پچپن شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ فضائی حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ کیا گیا، کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔ ادھر طالبان ترجمان نے کسی بھی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ جنگل میں کیا گیا۔