ترکی اور امریکا آپسی اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ

Published On 15 Oct 2017 07:05 AM 

شٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔

برسلز: (دنیا نیوز) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ شٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ شٹولٹن برگ نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے۔