سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملالہ یوسفزئی کی تصاویر کو پسندیدگی کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے
لندن ( نیٹ نیوز ) نوبل انعام یافتہ دنیا کی کمر عمر ترین لڑکی ملالہ یوسفزئی نے یورپی رنگ میں رنگا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورٹی میں داخلہ لیکر پڑھائی کا آغاز کر دیا تھا ۔
ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم "ہی نیمڈ می ملالہ " کا ٹریلر جاری
یونیورسٹی جاتے ہی مغربی لباس میں ڈھل گئی ہیں ۔ سوشل میڈٰیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں تاہم یہ بات پاکستانی عوام کے لیے کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے حتیٰ کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیض میں ہی نظر آئی ہیں لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز و طریقے اپنانا شروع کر دیئے ہیں ۔
ملالہ یوسفزئی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے وہی پر ان کی اس تصویر پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے ۔