امریکی وزیرِ دفاع جم میٹس آج غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کامیابی اب بھی ممکن ہے۔ کامیابی میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت میں سہولت کاری سے بھی حاصل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا شاید ابھی کچھ دور ہے لیکن آہستہ آہستہ انہیں اس جانب لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سینئر کمانڈروں سے ملاقات کی، وہ صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔