تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے گزشتہ برس ہتھیار ڈال کر خود کو پاکستان کے حوالے کر دیا تھا
اسلام آباد (نیٹ نیوز ) سینیٹ کو جمعہ کو بتایا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی جس نے گزشتہ سال ہتھیار ڈال کر خود کو خفیہ ادارے کے حوالے کیا تھا۔ اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترجمان ٹی ٹی پی احسان اللہ احسان نے گزشتہ برس اپنے اعترافی بیان میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ٹی ٹی پی اسرائیل کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرنا چاہتی تھی۔ لیکن اسی دوران پاکستان آرمی کی جانب سے طالبان کے خلاف قبائلی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا جس سے تحریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی اور اختلافات بڑھنے لگے۔ احسان اللہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے آغاز کے بعد وہ اور اس کے ساتھی افغانستان میں روپوش ہوگئے جہاں ان کے را اور بھارت سے مسلسل رابطے تھے۔ ہم نے بھارت اور را کو پاکستان کی اندرونی معلومات اور تفصیلات فراہم کیں۔