پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض بڑھ گئے: عالمی ادارہ صحت

Published On 02 September,2025 09:28 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض بڑ ھ گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصداور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بلوچستان اور سندھ میں ڈائریا پھیل رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں ہسپتال تباہ ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔