مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ ہر شکل میں جہنم میں رہ رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایکس پر پوسٹ میں کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک مختلف بیانیہ کو فروغ دینا بند کرے، انسانیت کی تنظیموں کو بغیر کسی پابندی کے امداد فراہم کرنے کی اجازت دے اور بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں آزادانہ طور پر رپورٹنگ کرنے کی اجازت دے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ غزہ شہر میں قحط کو روکا جا سکتا ہے، انروا نے فیس بک پیج پر بیان میں کہا کہ صرف اردن اور مصر میں یو این آر ڈبلیو اے کے گودام بھرے ہوئے ہیں اور کافی خوراک، ادویات اور حفظان صحت کا اتنا سامان موجود ہے جو 6000 ٹرکوں کو بھرنے کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہمیں غزہ میں امداد فراہم کرنے کی اجازت دینی چاہئے۔