اسرائیل کے صنعا سمیت یمن کے متعدد مقامات پر حملے، 6 شہری شہید، 100زخمی

Published On 25 August,2025 05:25 am

صنعا: (دنیا نیوز) اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت متعدد مقامات پر حملے کئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 شہری شہید جبکہ 100 کے قریب شدید زخمی ہوگئے، شہدا اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے فوجی تنصیبات اور میزائل گوداموں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے، متعدد پاور پلانٹس کو بھی فضائی حملوں میں تباہ کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے تمام متحارب فریقین سے کہا گیا تھا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور عسکری کارروائیوں میں ناصرف شہریوں بلکہ شہری تنصیبات کو بھی تحفظ دیں۔

انہوں نے خطے بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا تھا کہ وہ ہرممکن حد تک تحمل سے کام لیں۔