اسرائیل کی ایک بھر پر حماس کو ہتھیار نہ ڈالنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

Published On 23 August,2025 03:28 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایک بار پھر حماس کو ہتھیار نہ ڈالنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ حماس نے اُن کی بات نہ مانی تو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کو رفح اور بیت ہنون کی طرح تباہ کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع کا یہ بیان وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے غزہ شہر پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ادھر حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو عالمی ثالثوں کی جنگ بندی کو ششوں کو نظرانداز کرکے غزہ شہر پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔