پاکستان نے امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے خوش آئند قرار دیدیئے

Published On 30 August,2025 04:21 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے خوش آئند ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے روس یوکرین کے رابطوں کا مثبت نتیجہ آئے گا، روس یوکرین میں امن کی کوششیں رکنی نہیں چاہئیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے تنازع کے حل کیلئے کردار کو سراہتے ہیں، یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوانین واضح ہیں اور اس پر عملدرآمد لازم ہے، تمام ارکان کو ویانا کنونشن کا احترام کرنا چاہئے، یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان پر امن حل کا حامی ہے، قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے رواں ماہ مثبت اقدامات کئے، آج کی ملاقات میں یوکرینی صدر کی شمولیت خوش آئند ہے، پاکستان کو روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، بدقسمتی سے یہ بحران چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے۔