برطانیہ کا غزہ میں فوجی آپریشن روکنے، اسرائیلی اقدامات کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

Published On 02 September,2025 07:01 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں کو غزہ میں کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے ،غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے، برطانیہ دو ریاستی حل کیلئے بھی پر عزم ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے مزید خطاب کرتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے اوراسرائیلی اقدامات کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ سپین کے شہر بارسولونا سے کشتیوں کا قافلہ امداد لیکرغزہ کے لئے روانہ ہوگیا۔