نیویارک: (دنیا نیوز) 3 یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیر کی پیش کش کر دی۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران عالمی جوہری ایجنسی کو رسائی اور یورینیم افزودگی پر خدشات دورکرے، ایران امریکا کیساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات میں شریک ہو۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی ممالک کی پیشکش غیر حقیقی پیشگی شرائط سے بھرپورہے، یورپی ممالک ایسا مطالبہ کر رہے ہیں جو مذاکرات کا نتیجہ ہونا چاہئے نہ کہ آغاز، یورپی ممالک جانتے ہیں کہ ان مطالبات کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔