لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس نے پاکستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس کیا۔
برطانیہ کے شاہ چارلس نے کہا کہ امدادی ہیلی کاپٹر حادثے پر غمزدہ ہیں، اپنے پیاروں، گھروں، معاش کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شاہ چارلس کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضا کاروں، مقامی کمیونیٹز کی ہمت اور عزم قابل قدر ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجز کا سامنا کرتی متاثرہ کمیونیٹز کیلئے دعا گو ہیں۔