برطانوی لڑکی نے شطرنج میں کم عمرعالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

Published On 15 August,2025 11:22 pm

لندن :(ویب ڈیسک ) 10 سالہ برطانوی لڑکی بودھنا شیوانندن نے شطرنج کے کھیل میں10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں کم عمر عالمی چیمپئن کا اعزار حاصل کرلیا۔

  شمال مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق شیوانندن نے 10 سال، 5 مہینے اور 3 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا، بودھنا شیوانندن نے امریکی کیری سایپ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی عمر میں 2019 میں قائم کیا تھا۔

یاد رہے شیوانندن نے اب خواتین کی بین الاقوامی ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا ہے جو خواتین کے لیے خصوصی خاتون گرینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجے نیچے ہے۔