عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن

Published On 01 August,2025 07:54 pm

لندن:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔

ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن نےعلیمہ خان کے بیان پر ردِعمل سے گریز کیا ہے۔