عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ڈرامہ تھا: خواجہ آصف کا ردعمل

Published On 29 July,2025 10:03 pm

اسلام (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے، ”حقیقی آزادی“ کے لیے عام آدمی کو اولاد اور اپنی اولاد یہودی لابی کے لیے، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔