برطانیہ میں مہنگائی 3.8 فیصد تک پہنچ گئی

Published On 21 August,2025 01:02 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں مہنگائی 3.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کا ہدف ایک بارپھر پیچھے رہ گیا، فضائی کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتیں 4.9 فیصد تک بڑھ گئیں، شرح سود میں پانچ کٹوتیوں کے باوجود افراط زر برقرار رہا۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہوگئی، بینک آف انگلینڈ کا اگلا اقدام غیر یقینی ہے، شہریوں کا مؤقف ہے کہ مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات ناکافی ہیں، حکومت ذمہ داری ادا کرے۔