برطانیہ کے جزیرے آئیل آف وائٹ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Published On 26 August,2025 03:05 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے جزیرے آئیل آف وائٹ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہیلی کاپٹر سڑک کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔