لندن: (دنیا نیوز) برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کا خفیہ ڈیٹا لیک ہو گیا۔
برطانوی اخبار گارڈین نے بتایا کہ لیک شدہ ڈیٹا کے مطابق مئی 2025ء تک 53 ہزار عام فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں صرف 8ہزار900 افراد کو جنگجو قرار دیا گیا، باقی عام شہری تھے، اعداد و شمار کے مطابق 83 فیصد ہلاکتیں عام فلسطینی شہریوں کی تھیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق شہداء میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بے گناہ افراد شامل ہیں، یہ شرح جدید جنگوں میں سب سے زیادہ ہے، اسرائیل شہری اور عسکری اہداف میں فرق کرنے میں ناکام رہا، حملے سے پہلے اکثر اہداف کی مناسب جانچ نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے زیادہ تر افراد کو بغیر مکمل تصدیق کے جنگجو قرار دیا، عالمی اداروں نے بھی شہری اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ڈیٹا لیک کے بعد اسرائیلی فوج کی شفافیت پر سوال اٹھے ہیں۔