غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی حماس کی جنگ بندی کی حمایت کے باوجود بربریت تھم نہ سکی۔
صیہونی فورسز نے تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیئے، شہدا میں30 امداد کے منتظر فلسطینی بھی شامل ہیں، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 125 ہو گئی۔
ادھر عالمی برادری کی جنگ بندی کی اپیلیں جاری رہیں، قطر، مصر اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کی امید ہے مگر ابھی اسرائیل کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔
ادھر اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، یرغمالیوں کے اہلخانہ سمیت مظاہرین نے غزہ بارڈر کی جانب مارچ کیا، اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے غزہ پر قبضے کے لئے آپریشن کی شدید مخالفت کر دی۔