دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 26 شہید

Published On 20 August,2025 02:19 am

غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔

صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے، 6 بےگھر افراد کو خان یونس میں اور 4 کو دیرالبلاح میں نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں متعددمکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غذائی قلت سے مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے، تعداد 266 ہو گئی،غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر گئی، 1لاکھ 56 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئیں، حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کی نئی تجویز قبول کرلی، 60روزہ جنگ بندی کے دوران حماس 25 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔