اسرائیل سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد کا احتجاج، جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

Published On 19 August,2025 11:57 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل بھر میں لاکھوں افراد کا احتجاج، مظاہرین نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث تل ابیب کی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں، مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا، یروشلم، حیفہ، بیرشیبہ میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ’’جسٹس فار فلسطین‘‘مارچ، عدالت کے روکنے کے باوجود مظاہرہ جاری ہے، آسٹریلوی پولیس کی سخت سکیورٹی، فلسطینی پرچموں کی بہار میں شہر نعروں سے گونج اٹھا۔

سکاٹ لینڈ میں ایڈنبرا کی اسلحہ ساز فیکٹری کے باہر مظاہرہ فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس پر دو مظاہرین گرفتار کر لئے گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی کمپنیاں اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کر کے جنگ میں معاون ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پارلیمنٹ کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔

امریکا، جرمنی، فرانس اور سویڈن میں چھوٹے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

لبنان اور ترکیہ میں بھی غزہ پر حملوں کے خلاف مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔