برطانیہ میں ایک سال کے دوراں پناہ کیلئے ریکارڈ 1 لاکھ 11 ہزار درخواستیں موصول

Published On 21 August,2025 07:48 pm

لندن: (دنیا نیوز) ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں ایک سال کے دوران پناہ کیلئے ریکارڈ 1 لاکھ 11 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

ہوم آفس کے مطابق درخواستوں میں 14 فیصد اضافہ ہوا، 2002 کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہوم آفس نے کیسز نمٹانے کی رفتار میں بہتری لاتے ہوئے فیصلے تیز کر دیئے۔

حکام کے مطابق 71 ہزار کیسز اب بھی ابتدائی فیصلے کے منتظر ہیں، زیر التوا کیسز میں 2023 کی نسبت واضح کمی ہوئی، مارچ 2023 کے بعد 18ہزار536 درخواستوں پر فیصلے ہو چکے ہیں۔

ہوم آفس کے مطابق 32 ہزار 59 پناہ گزین اب بھی ہوٹلوں میں مقیم ہیں، ہوٹل میں مقیم افراد کی تعداد لیبر حکومت کے آنے کے بعد زیادہ ہوئی ، لیبر حکومت نے 2029 تک تمام زیر التوا کیسز ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حکومت نے نئے رہائشی مراکز کھولنے کا بھی اعلان کیا، ہوٹلوں کا استعمال ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ ناقابل قبول کیسز والے افراد کو واپس بھیجا جائے گا، مالی وسائل نہ رکھنے والے افراد کو رہائش فراہم کی جاتی ہے۔