فلوریڈا: سرکس کمپنی کا بازیِ گر دورانِ پرفارمنس گرنے سے جاں بحق

Last Updated On 16 April,2018 05:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فرانس سے تعلق رکھنے والا ین آناؤڈ دو بچوں کا باپ تھا اور دنیا کی سب سے بڑی سرکس کمپنی کے ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے منسلک تھا۔

 کینیڈین سرکس کمپنی کا بازی گر فلوریڈا میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ فرانس سے تعلق رکھنے والا ین آناؤنڈ دو بچوں کا باپ تھا اور دنیا کی سب سے بڑی سرکس کمپنی کے ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے منسلک تھا۔ کمپنی ترجمان کے مطابق پرفارمنس کے دوران بازی گر رسے پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکا اور سٹیج پر آ گرا۔ شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔