جان لیوا امراض قلب کی وجہ بننے والے جینز دریافت

Last Updated On 15 April,2018 10:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سائنسدانوں نے جان لیوا امراض قلب کی وجہ بننے والے جینز دریافت کرلیے، طبی ماہرین نے اس تحقیق کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے جنیات کی شناخت کر لی ہے جن کا علاج دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ ہی ہے۔ پلمنری آرٹیریئل ہائپرٹینشن سے متاثرہ افراد میں سے 50 فیصد پانچ سال کے اندر ہی مر جاتے ہیں لیکن ان افراد میں اس بیماری کی وجہ کے بارے میں لوگوں کو بہت کم ہی معلوم تھا۔

تاہم اب ماہرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس بیماری کا باعث بننے والے پانچ جنیات کو دریافت کر لیا ہے۔