صفائی میں استعمال ہونے والے وائپس فوڈ الرجی کا سبب

Last Updated On 10 April,2018 11:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) صفائی کے لیے استعمال ہونے والے "وائپس" فوڈ الرجی کا سبب بننے لگے، ماہرین نے خبردار کردیا۔

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق الرجی کی سب سے تکلیف دہ اور پیچیدہ قسم "فوڈ الرجی" کا باعث جنیاتی فیکٹر کے علاوہ بھیگے ہوئے وائپس کا استعمال ہے۔ وائپس جلد سے خشک نہیں ہو پاتے اور جلد کی جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ جلد کے جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہونے سے فوڈ الرجی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

 

Advertisement