تمباکو نوشی سے موٹاپے کا خطرہ

Last Updated On 05 April,2018 09:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تمباکو نوشی کو متعدد جان لیوا امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے مگر یہ عادت موٹاپے کا شکار بھی کرسکتی ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کر دیا۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے عادی افراد میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ اس لت کے شکار لوگ دن بھر میں اضافی 200 کیلوریز زیادہ کھا لیتے ہیں۔ محققین کے مطابق تمباکو نوشی کے عادی عام طور پر اپنی غذا پر توجہ نہیں دیتے کہ وہ صحت کے لیے کتنی فائدہ مند یا نقصان دہ ہے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اسی طرح سیگریٹ نوشی کرنے والے عام طور پر ورزش سے دور بھاگتے ہیں جبکہ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کی ناقص غذا، سیگریٹ میں موجود زہریلے مواد وغیرہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھاتے ہیں۔
 

Advertisement