لاہور: (دنیا نیوز) چقندرکا رس توانائی کا خزانہ، ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہترین قرار، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دل کے پٹھوں کو فوری طور پر طاقت فراہم کرتا ہے۔
امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ دل کے افعال کو منظم رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں اور عضلات کو قوت دیتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین نے سائیکلسٹ اور دوڑنے والے کھلاڑیوں پر چقندر کے رس کے تجربات کے بعد کہا تھا کہ اس سے دل مضبوط ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت بتدریج بہتر ہوتی ہے۔
چقندر کے رس میں موجود اہم مرکبات عمر رسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ جوانوں کو بھی غیرمعمولی توانائی پہنچاتے ہوئے ان کے کام کاج ، سیڑھیاں چڑھنے اور ورزش میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اسی طرح اگرکوئی 20 میٹر تک دوڑتا ہے تو چقندر کا رس ان کی اس صلاحیت کو 2 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس جادوئی پھل سے فائدہ اٹھا کر جسم میں توانائی بڑھائی سکتی ہے۔