باربی کیو شوق سے کھانے والے افراد خبردار ہوجائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ گوشت کو کوئلوں میں بھوننے اور تیل میں روسٹ کرکے کھانے سے بلڈ پریشر کا خطرہ 17 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ یہ مرض آگے بڑھ کر فالج اور ہارٹ اٹیک سمیت متعدد خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ محققین نے باربی کیو اور گرلنگ سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔