نیند ایک نعمت ہے، اس کی قدر وہی جان سکتا ہے جس کی آنکھوں سے نیند کوسوں دور ہو۔ نیند میں کمی انسانی صحت کے کئی مسائل پیدا کر سکتی ہے جن میں کئی نفسیاتی بیماریاں بھی شامل ہیں۔
ماہرینِ نفسیات کہتے ہیں کہ صحت مند انسان کے لیے سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ اگر نیند کی کمی معمول بن جائے تو یہ نفسیاتی بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے۔
نفسا نفسی کے دور میں جہاں معاشرے میں ذہنی الجھنیں بڑھی ہیں تو وہیں سوشل میڈیا کے استعمال نے بھی جلدی سونے کی عادت چھین لی ہے۔ نیند کی کمی کے فوری اثرات توجہ مرکوز کرنے سے محرومی اور بیزاری کی صورت میں نکلتے ہیں جبکہ متاثرہ افراد زیادہ جذباتی اور سست بھی ہو جاتے ہیں۔