کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں صوبے بھر میں دھرنا

Last Updated On 13 March,2018 07:02 pm

بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سول ہسپتال میں مشترکہ دھرنا دیا جبکہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو تالے لگا دیے۔ اس صورتحال میں علاج ومعالبہ کے لئے آنے والے مریض مشکلات سے دوچار ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے خالی آسامیوں کو پر کرنے، ہاؤس جاب کرنے والوں کے وظیفے میں اضافہ، رسک الاؤنس اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ینگ ڈاکٹر کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی بلوچستان کی اسلام آباد سے واپسی پر ینگ ڈاکٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔