فرانسیسی اور برطانوی ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے چار گھنٹے سے زائد بیٹھنے سے جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو موٹاپے کا باعث ہے۔
تحقیق کے مطابق اضافی چربی ہارمونز اور دیگر کیمیکلز خلیات کی نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ دیر بیٹھنے کی عادت خواتین میں کینسر کا باعث نہیں بنتی۔