ورزش نہ کرنے سے ذیابیطس، امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ

Last Updated On 30 March,2018 09:22 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی تحقیق کے مطابق 2 ہفتے تک بغیر ورزش کے بیٹھنے سے ذیابیطس، امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسمانی طور پر متحرک رہ کر ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق اپنی نشست پر پورا دن بیٹھے رہنا، گاڑی میں گھر سے دفتر کا سفر اور چھٹی کا دن ٹی وی کے سامنے گزارنا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

سست طرز زندگی متعدد طبی نقصانات کا باعث بنتی ہے اور اس کا دورانیہ جتنا بڑھے گا، اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔ جسمانی طور پر متحرک ہونا ان افراد کے لیے زیادہ ضروری ہے جن کے رشتہ داروں میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض کی تشخیص ہو چکی ہو۔