بھارت: گاؤں امروہہ میں پر اسرار مرض 150 بندروں کی جان لے گیا

Last Updated On 30 March,2018 09:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی گاوں میں ایک ہفتہ کے دوران بندروں کی 150 اموات نے محکمہ جنگلات کی نیندیں اڑا دیں، جانوروں کے ڈاکٹروں کے مطابق پانی کی کمی اور کمزوری اموات کی وجہ بنی ہے۔

 بھارتی گاؤں امروہہ میں بندر وں میں پر اسرار مرض پھیل گیا۔ ایک ہفتے کے اندر ڈیڑھ سو سے زائد بندر موت کے منہ میں چلے گئے۔ اموات جب حد سے بڑھ گئیں تو محکمہ جنگلات والوں کو بھی ہوش آ گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بندروں کی اموات پانی کی کمی، اسہال اور کمزوری کی وجہ سے ہو سکتی ہیں تاہم حتمی اسباب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔