امریکی ویزے کیلئے شرائط مزید سخت کر دی گئیں

Last Updated On 30 March,2018 03:05 pm

ویزے کیلئے اپلائی کرنے والوں سے ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی تفصیلات ، ای میل اور فون نمبرز بھی طلب کئے جائیں گے

نیویارک (نیٹ نیوز ) امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے کے لئے کمر کس لی۔ امریکی ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی سے پندرہ ملین افراد متاثر ہوں گے اور اس بارے میں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔ اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو، ان افرد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی۔

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک کے شہری جن کو ویزا کے بغیر امریکا سفر کرنے کی رعایت حاصل ہے اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔