مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں جا کر عبادت کی اور دن کی مناسبت سے دعائیہ گیت بھی پیش کئے
لاہور (دنیا نیوز ) دُنیا بھر میں مسیحی آج گُڈ فرائیڈے منا رہے ہیں۔ لوگوں نے گرجاؤں میں عبادت کی اور حضرت عیسیٰ کی مصلوب ہونے کی تکالیف کو یاد کیا۔ دنیا بھر میں مسیحی آج گڈ فرائیڈے مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ گرجاؤں میں عبادت کی گئی اور دعائیہ گیت گائے گئے۔ اس دن کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن سٹی میں سب سے بڑا اجتماع ہوا۔
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے 12 افراد کے پاؤں دھوئے، مسیحی عقائد کے مطابق گڈ فرائیڈے چالیس دن کے روزوں کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے۔ اس حضرت عیسیٰ کو صلیب دیئے جانے اور ان کی صلیبی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والی ان تقریبات کا خاتمہ یکم اپریل کو ایسٹر کے تہوار پر ہوگا۔