ملالہ کی پانچ سال بعد وطن واپسی کے عالمی میڈیا پر بھی چرچے

Last Updated On 29 March,2018 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی ،، کی نم آنکھوں اور بھرائی ہوئی آواز پر دنیا بھر کے میڈیا نے سرخیاں سجا لیں۔

گل مکئی کے نام سے شہرت پانے والی ملالہ یوسفزئی نوبل انعام پانے کے بعد پہلی بار پاکستان آئیں تو عالمی میڈیا پر بھی اس دورے کے خوب چرچے ہوئے۔

برطانوی میڈیا پر ملالہ کی واپسی کی خبر شہ سرخی کے طور پر شائع ہوئی، واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ملالہ نے خواتین کے لیے تعلیم کی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔


بی بی سی نے لکھا"ملالہ یوسفزئی حملے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان واپس آئیں ہیں"

چینی اور بھارتی میڈیا پر بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دی گئی، افغان میڈیا نے "نم آنکھوں اور بھرائی ہوئی آواز کے ساتھ ملالہ کی واپسی"کی سرخی لگائی۔

 

ملالہ یوسفزئی دس دسمبر 2014 کو دنیا کی سب سے کم سن نوبل امن انعام جیتنے والی شخصیت بنی تھیں اور وہ گذشتہ برس سے برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ گذشتہ برس اپریل میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے انھیں اپنا سفیر برائے امن مقرر کیا تھا اور اپنے نئے کردار میں وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کر رہی ہیں