جنوبی کوریا کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کی ملاقات طے

Last Updated On 29 March,2018 11:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جزیرہ نما کوریا میں امن کی جانب پیش رفت، ستائیس اپریل کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات طے پا گئی، صدر ٹرمپ بھی دورہ چین کے بعد کم جونگ ان سے ملیں گے۔

طویل کشمکش اور جوہری جنگ کی دھمکیوں کے بعد جزیرہ نما کوریا میں امن کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا، دونوں ہمسایہ ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ملاقات اگلے ماہ 27 تاریخ کو طے پا گئی۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر گفت و شنید ہوگی۔ اس حوالے سے کم جونگ اُن گزشتہ روز بیجنگ میں چینی صدر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دورہ چین کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔