فوج نے خان یونس کے علاقے میں گولہ باری کی ، ایک شخص زخمی بھی ہوگیا ، علاقے کے حالات کشیدہ
غزہ (دنیا نیوز ) اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں فلسطینی کسان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں گولہ باری کی جس سے ایک کسان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ کسان اسرائیلی ٹینکوں سے کی جانے والی گولہ باری کی زد میں آیا۔