نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست ہوائی میں آتش فشاں کیلوا نے ایک اور مقام پر زمین پھاڑ کر لاوا اگلنا شروع کر دیا، نئی دراڑ تقریباً تین سو میٹر طویل ہے۔
مقامی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے تین مئی سے لاوا اگلنے والے آتش فشاں نے 17 مقامات پر زمین کو پھاڑ ڈالا۔ زمین پر پڑنے والی یہ نئی دراڑ تقریباً تین سو میٹر طویل ہے اور اسے لاوا کے ساتھ ساتھ زہریلی گیس بھی نکل رہی ہے، حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اسکے ارد گرد رہنے والے محفوظ مقامات کو چلے جائیں۔