کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے ملک میں عید کے تین دنوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے افغان حکومت نے عید کے موقع پر 20 جون تک جنگ بندی کی تھی۔
افغان حکومت کے بعد افغان طالبان نے بھی عید پر غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کر دیا، افغان طالبان نے ملک میں عید کے تین دنوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم غیرملکی فورسزکےخلاف کارروائیاں جاری رکھنےکا پیغام دیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع کیلئے لڑتے رہیں گے، اس سے پہلے افغان صدر اشرف غنی نے 20 جون تک طالبان کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔