بولیویا (دنیا نیوز ) بولیویا میں یونیورسٹی پروفیسرز اور طلبا کے مظاہروں میں شدت آگئی، متعدد مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔
مظاہرین حکومت کے بڑھنے ہوئے اخراجات اور جامعات کے لیے فنڈنگ بڑھانے کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔