عمان (دنیا نیوز ) اردن میں قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا غصہ حکومت کی برطرفی پر بھی ختم نہ ہوا، وزیر اعظم کے استعفیٰ کے باوجود احتجاج جاری ہے۔
دو ہزار کے لگ بھگ لوگ وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر اعظم ہانی ملکی کے استعفیٰ اور عمر الرزاز کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کے باوجود مظاہرے جاری ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مختلف ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ اور سبسڈی ختم کرنے ملک میں احتجاج شروع ہوا۔ ادھر عمان میں صحافیوں اور دانشوروں کے ایک وفد سے ملاقات میں شاہ عبداللہ نے کہا کہ وہ کسی صورت میں عوام کو تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔