لندن: (دنیا نیوز) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے پاکستانی شہریوں نے نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریاست سے محاذ آرا ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کو چاہیے ان کے بیان کا نوٹس لے کر وضاحت طلب کرے۔
نواز شریف کے متنازع بیان کے خلاف بیرونِ ملک پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ لندن میں رہنے والے پاکستانی شہریوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر شدید احتجاج کیا اور نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف بیان بازی کے بعد اب ریاست کے خلاف سر گرم ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ان کے بیان کا نوٹس لے کر وضاحت طلب کرے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے نواز شریف کو نااہل کیا گیا ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف الٹے سیدھے بیان دینا معمول بن گیا ہے۔