وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، عسکری قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا

Last Updated On 14 May,2018 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ شاہد خاقان نے نوازشریف کو اجلاس کی کارروائی پر بریفنگ دی اور انکے ممبئی حملوں پر بیان سے متعلق عسکری قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات مرگلہ روڈ قیام گاہ پر ہوئی جس میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شاہد خاقان نے نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی پر بریفنگ دی اور عسکری قیادت کے تخفظات سے آگاہ کیا جس پر متنازع بیان کے بعد کی صورتحال کے بارے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔