اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِاعظم آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیرِاعظم ضرور پیش ہوںگے۔ وزیرِاعظم بارہا اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیں۔