اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس عسکری قیادت کی تجویز پر بلایا گیا، اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، آئی ایس آئی، آئی بی کے سربراہان بھی موجود رہے۔ اجلاس میں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا، عسکری قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تحفظات سے آگاہ کیا۔